10 دسمبر 2016 - 18:48
ایران اور پاکستان کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ضرورت

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت ہے.

يہ بات مہدي ہنر دوست نے اسلام آباد چيمبر آف كامرس كے دورے كے موقع پر تاجروں سے بات كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ دونوں ملكوں كے درميان تجارت كا حجم نا ہونے كے برابر ہے جبكہ اسلامي جمہوريہ ايران تركي كيساتھ 20 ارب ڈالر سالانہ اور چين كے ساتھ 50 ارب ڈالر سالانہ كي تجارت كرتا ہے.

ايراني سفير نے كہا كہ دونوں ممالك كے درميان تجارتي حجم ميں اضافہ كرنے كي بے پناہ صلاحيتيں موجود ہيں مگر بينكنگ نظام نا ہونے سے مشكلات آڑے آرہي ہيں.

ايران اور پاكستان نے موجودہ 1 ارب باہمي تجارتي حجم كو آئندہ پانچ سالوں تك 5 ارب تك لے جانے پر بھي اتفاق كيا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲